Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کی دنیا میں 111 نصف سنچریاں اور 53 سنچریاں بنانے والے لیجنڈری سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین برائن لارا نے اپنی زندگی کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ برائن لارا کو سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے ٹویٹر پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی انھیں مبارکباد دینے کے ساتھ پیشکش بھی کر ڈالی۔
شعیب اختر نے کہا کہ برائن لارا کرکٹ کے لیجنڈ ہیں، مجھے آج بھی افسوس ہے کہ تین مواقعوں کے علاوہ انھیں بولنگ نہیں کر سکا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے برائن لارا سے پوچھا کہ اب یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ کیا ایک نیٹ سیشن رکھ لیں؟
شعیب اختر نے پیشکش کی وہ اس مرتبہ باؤنسرز نہیں کروائیں گے۔ انگلینڈ میں ایک میچ کے دوران شعیب اختر کا باؤنسر لگنے سے برائن لارا زخمی ہو کر زمین پر گر پڑے تھے۔