Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق اوپنر محمد وسیم نے آسٹریلیا کے خلاف 1999 میں کھیلے گئے ہوبارٹ ٹیسٹ میں 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اس اننگز میں انھوں نے شین وارن کی بھی پٹائی کی تھی۔ محمد وسیم نے اس اننگز میں 12 چوکے لگائے تھے۔ اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے محمد وسیم نے 10 اپریل کو ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ایک مرتبہ کی بات ہے جب وہ شین وارن کے خلاف بیٹنگ کر رہے تھے۔
اب محمد وسیم نے اسی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شین وارن نے انھیں ٹویٹر پر بلاک کر دیا ہے تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی۔ سابق کرکٹر نے پاکستان کی جانب سے 18 ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 783 رنز بنائے۔ وہ 25 ون ڈے میچوں میں بھی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ محمد وسیم نے پاکستان کے لیے اپنا آخری میچ سن 2000ء میں کھیلا تھا۔