Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے بولنگ اٹیک میں تجربے کی کمی سہیل تنویر کو پریشان کرنے لگی ہے۔ سہیل تنویر نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں قومی ٹیم کے بولنگ اٹیک کا اصل امتحان تو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہی ہو جائے گا۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اس وقت دنیا کی سب سے مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بولرز انگلینڈ کیخلاف سیریز میں خود کو منوانے میں کامیاب ہوئے تو ورلڈکپ کے نتائج بھی بہتر ہوں گے مگر یہ سب اتنا آسان نہیں۔
سہیل تنویر نے محمد عامر کے حوالے سے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عامر اچھا بولر ہے، ٹیم منیجمنٹ اس پر اعتماد بھی بہت کرتی ہے البتہ انھیں ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کر کے انگلینڈ کی سیریز میں خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سہیل تنویر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ 2011 اور 2015 کھیلتے کھیلتے رہ گیا اور مجھے اس کا افسوس ہمیشہ رہے گا کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی۔