Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں ایک ہفتے تک اسپورٹس گالا جاری رہا جس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی۔ اختتامی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا انتہائی پرجوش انداز میں استقبال کیا گیا۔
عمران خان کے ہمراہ کئی دیگر سیاستدان بھی "باغ امن" اسپورٹس فیسٹیول کا حصہ بنے۔ اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں بڑی تعداد میں کھلیوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں نے حصہ لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں اور جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں جس کے بعد انھوں نے اپنی تقریر میں وہاں موجود کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔