Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ اے بی ڈویلیئرز نے 228 ون ڈے اور 114 ٹیسٹ میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی۔ جب وہ انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تو ان کی ون ڈے میں بیٹنگ اوسط 53.50 اور ٹیسٹ میں 50.63 کی تھی۔
آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن لائن نے ایک انٹرویو میں اے بی ڈویلیئرز کے حوالے سے کہا کہ وہ میرے لیے سب سے مشکل حریف کھلاڑی رہے۔ انھوں نے کہا اے بی ڈویلیئرز کو کسی بھی کنڈیشن میں بولنگ کرنا بہت مشکل ہوتا تھا کیونکہ وہ میدان کے چاروں طرف انتہائی آسانی سے شاٹس کھیلتے تھے۔
نیتھن لائن کا مزی کہنا تھا کہ وہ اب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں مگر فرنچائز لیگ میں ابھی بھی ان کی وہی دہشت برقرار ہے کہ کسی بھی وقت ڈویلیئرز میچ پلٹ سکتے ہیں۔