Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے ایک سال کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جیمز نیشام، ول ینگ اور ٹوم بلنڈل کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ان تین کھلاڑیوں کو ایڈم ملنے، کورے اینڈرسن اور جارج واکر کی جگہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے۔
ابھی تمام کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے اور کھلاڑیوں کے پاس دستخط کرنے کے لیے 9 مئی تک کا وقت ہے۔
جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ان میں ٹوڈ ایسٹل، ٹوم بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرانڈہوم، لوکی فیرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹوم لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولز، جیمز نیشام، جیت راول، مچل سینٹنر، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر، نیل ویگنر، بی جے واٹلنگ، کین ویلیمسن اور ول ینگ شامل ہیں۔