پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کی ٹاپ چار ٹیموں میں شامل کیا جا رہا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر دلچسپ اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جس میں پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کرنے والی سب سے نوجوان ٹیم ہے۔
پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر 27.3 ہے جبکہ افغان ٹیم اس فہرست میں 27.4 اوسط عمر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا کے کھلاڑی اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہیں اور ان کی اوسط عمر 29.9 ہے۔ سب سے تجربہ کار ٹیم کی بات کی جائے تو بھارت سب سے آگے ہے۔
بھارتی کھلاڑی اب تک 1,573 میچز کھیل کر تجربے میں سب سے آگے ہے۔ یہ تجربے کار بھارتی اسکواڈ سنچریاں بنانے میں بھی سب سے آگے ہے اور تمام کھلاڑی مل کر 90 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔