Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" پاکستان میں رونمائی سے پہلے ہی میڈیا ہیڈلائنز کی زینت بن گئی۔ شاہد آفریدی کی کتاب میں سابق کوچز اور کھلاڑیوں سے اختلافات کا ذکر کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری کتاب نے اپنی جگہ پہلے ہی بنا لی ہے اور شائقین میڈیا کی بنائی ہوئی تشہیر پر نہ جائیں بلکہ کتاب پڑھیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنی کتاب کی کاپی مجھے ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔ بوم بوم کا کہنا تھا کہ کسی کے بارے میں سخت باتیں ضرور ہیں مگر جسے جہاں کریڈٹ دینا تھا وہاں کریڈٹ بھی دیا۔ شاہد آفریدی کی کتاب کی رونمائی 4 مئی کو کراچی میں ہو گی۔ کتاب کی تقریب رونمائی میں شاہد آفریدی خود بھی موجود ہوں گے۔