Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی کو دیے گئے ویڈیو انٹرویو میں نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ جلدی آنے اور پریکٹس میچز کھیلنے کا فائدہ ہوا ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور بیٹنگ کی پلاننگ میں بھی مدد ملی ہے۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایک پریکٹس میچ میں نصف سنچری کی اور دوسرے میں سنچری اسکور کی جس سے کافی اعتماد ملا، پاکستان ٹیم نے پریکٹس میچز میں زبردست پرفارمنس دکھائی اور امید ہے انگلینڈ کے خلاف بھی ایسی پرفارمنس جاری رہے گی۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ابتداء میں مجھ سے شاٹس نہیں لگیں تو کوشش تھی کہ فخر زمان کو اسٹرائیک دوں اور انھوں نے زبردست بیٹنگ کی۔ انھوں نے کہا کہ بولرز بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، محمد حسنین، شاہین آفریدی سمیت تمام ہی بولرز اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں۔