Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کی رینکنگز اپ ڈیٹ کر دی ہیں۔ بھارت ٹیسٹ اور انگلینڈ ون ڈے میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ میں بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ رینکنگز میں پاکستان کے چار پوائنٹس کم ہوئے لیکن رینکنگز میں ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے رینکنگز میں بھی پاکستان کا ایک پوائنٹ ضرور کم ہوا لیکن رینکنگز میں گرین شرٹس بدستور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگز میں نیوزی لینڈ کا دوسرا اور جنوبی افریقہ کا تیسرا نمبر ہے۔ انگلینڈ نے نئی ٹیسٹ رینکنگز میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ ٹیسٹ رینکنگز میں سری لنکا کا چھٹا نمبر ہے۔
ون ڈے رینکنگز میں بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ون ڈے رینکنگز میں آسٹریلیا کی پانچویں، بنگلہ دیش کی ساتویں، ویسٹ انڈیز کی آٹھویں اور سری لنکا نویں پوزیشن ہے۔