Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں بھارت کی ہر کامیابی میں مہندر سنگھ دھونی کا کردار بہت اہم ہو گا۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی اور دونوں اوپننگ بیٹسمینوں پر بہت انحصار کرتی ہے، اگر کسی میچ میں یہ تینوں جلدی آؤٹ ہو جاتے ہیں تو دھونی ٹیم کو سنبھال سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 2011 میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارت دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنا، 2015 میں بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل سے باہر ہونا پڑا تھا، دھونی کے پاس ورلڈکپ میں کپتانی کا بہترین تجربہ ہے اور دوسری جانب ویرات کوہلی پہلی مرتبہ ورلڈکپ کی کپتانی کریں گے۔
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دھونی کی موجودگی سے ویرات کوہلی کو بہت مدد ملے گی۔ سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ دھونی آئی پی ایل میں بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں، امید کرتا ہوں وہ ورلڈکپ میں بھی اسی طرح شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کریں گے۔