Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرِک اِن جِف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" کی 14ویں قسط جاری کر دی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے بطور مہمان شرکت کی۔ اظہر محمود نے پاکستان کی ٹیم میں شامل بولرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے بہترین بولرز ہیں اور ان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔
بولنگ کوچ نے کہا کہ جب بیٹسمین رنز کر رہا ہوتا ہے، بولرز آؤٹ کر رہا ہوتا ہے تو سب اس کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن جب یہی کھلاڑی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں تو کوئی انھیں نہیں پوچھتا لیکن میں نے تمام بولرز کی مشکل وقت میں مدد کی اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم میں شامل بولرز میری عزت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاری بہت اچھے انداز میں جاری ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز اہم ہو گی کیونکہ وہ بہت اچھی ٹیم ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو ہم ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔
اظہر محمود نے مزید کہا کہ میں عمران خان کی وجہ سے آل راؤنڈر بنا اور میں ان سے بات کرتے ہوئے ڈرتا ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ عمران خان نے کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف کے کھیلنے کی تلقین کی ہے۔