Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی اخبار "ہندوستان ٹائمز" کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی امپائر سندرام روی کو امپائرز کے ایلیٹ پینل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ آئی سی سی امپائرز کمیٹی کی 24 اپریل کو ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ امپائرز کمیٹی کی اسی میٹنگ میں انھیں ورلڈکپ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے بھی منتخب کیا گیا۔
آئی سی سی نے سندرام روی کو جون 2015 میں امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل کیا تھا۔ وینکتراگھون کے بعد وہ دوسرے بھارتی امپائر تھے جنہیں امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا تھا۔ ورلڈکپ کے بعد امپائرز کے نئے پینل کا اعلان کیا جائے گا جس میں سندرام روی کا نام شامل نہیں ہو گا۔ سندرام روی کو امپائرنگ پینل سے نکالنے کا حتمی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔