Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کپتان شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" نے پاکستان میں لانچ ہونے سے پہلے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں ماضی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا اور ان واقعات کا بھی ذکر کیا جو پہلے کبھی کسی نے نہیں سنے تھے۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں 2010 کے دورہ انگلینڈ میں ہونے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ میں نے ٹیم مینجمنٹ کو وہ پیغامات دکھائے تھے جو مظہر مجید نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھیجیے لیکن ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ ٹیم مینجر یاور سعید وہ پیغامات پڑھ کر بہت بےبس تھے اور انھوں نے مجھ سے ان پیغامات کی کاپی بھی نہیں مانگی تھی۔
شاہد آفریدی نے کتاب میں مزید بتایا کہ مظہر مجید نے اپنا فون ریپیئرنگ کے لیے ایک دوکاندار کو دیا تھا اور اس دوکاندار نے یہ پیغامات مجھے دکھائے تھے جو مظہر مجید نے پاکستانی کرکٹرز کو بھیجے تھے۔