آسٹریلوی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی مختلف ٹیموں نے ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز کو بی بی ایل کے آئندہ سیزن کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اے بی ڈویلیئرز ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور انھیں تقریباََ 3 لاکھ 50 آسٹریلوی ڈالرز دیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اے بی ڈویلیئرز کو اتنی بڑی آفر سڈنی سکسرز کی جانب سے کی گئی ہے۔ سڈنی سکسرز کے جنرل مینجر جوڈی ہاکنز کا کہنا ہے کہ اگر ہم یہ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ ہماری بہت کامیابی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ دیگر فرنچائزز نے بھی انھیں آفرز کی ہیں لیکن میرے خیال سے ہم نے اے بی ڈویلیئرز کو سب سے بہترین پیشکش کی ہے۔