Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب "گیم چینجر" میں مایہ ناز سابق بیٹسمین جاوید میانداد پر الزامات لگائے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کے جاوید میانداد سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے کیونکہ وہ انھیں پسند نہیں کرتے تھے۔ بوم بوم نے الزام لگایا کہ جاوید میانداد نے پہلے ٹیسٹ سے قبل انھیں بیٹنگ پریکٹس کا بھی موقع نہیں دیا اور انھوں نے خود ہی پریکٹس کی تھی۔
جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی اپنی کتاب کے لیے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، اللہ نے مجھے دنیا بھر میں عزت دی ہے اور یہ عزت کوئی خراب نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ میں آفریدی کو ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس نہ کرواؤں؟