انگلش کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ نے پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم سے معاہدہ کر لیا۔ بابر اعظم انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے چودہ میچز کے لیے سمرسیٹ کی ٹیم کو دستیاب ہوں گے جس میں کوارٹر فائنل میچ بھی شامل ہے۔
سیمی فائنل اور فائنل میچز میں بابر اعظم کی دستیابی کا انحصار پاکستان کے میچز پر ہو گا۔ بابر اعظم نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اظہر علی سے سمرسیٹ کی بہت تعریف سنی ہے، کوشش کروں گا کہ سمرسیٹ کو اپنی پرفارمنس سے کامیابی دلاؤں۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی بابر اعظم کے نام ہے۔