Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ دیکھا جائے تو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اب تک صرف چار ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انگلینڈ اور گرین شرٹس کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 2006 میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جس میں 10 مرتبہ انگلش ٹیم نے فتح اپنے نام کی اور پاکستان نے 4 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ انگلش سرزمین پر پاکستان نے 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انھیں صرف 2 میں کامیابی ملی اور چار میچوں میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی۔
کارڈف میں پاکستان نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں مقابلوں میں قومی ٹیم فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی۔