ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا شاداب خان انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی ورلڈکپ میں بھی شرکت غیریقینی ہو گئی۔ شاداب خان انگلینڈ میں ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی سے چیک اپ کروا کر واپس وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور اب ان کے پاکستان میں بھی ٹیسٹ ہوں گے۔ غیرملکی نیوزی ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پی سی بی حکام نے بتایا کہ شاداب خان کے پاکستان میں مزید ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شمولیت کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔ ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل شاداب خان نے عام داندان ساز سے اپنا علاج کروایا جس کے آلودہ آلات سے انھیں یہ بیماری لاحق ہوئی۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق شاداب خان کی ورلڈکپ میں عدم شرکت پاکستان کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہے۔