Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی پہلے دو مرتبہ لاہور کا دورہ کر چکی ہے اور اب تیسری مرتبہ لاہور پہنچ گئی ہے۔ آئی سی سی اسپانسرز نے ورلڈکپ کی ٹرافی کو ایک مرتبہ پھر لاہور کا دورہ کروایا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کی ٹرافی لاہور کے مقامی ہوٹل میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
کرکٹ کے دیوانے ٹرافی کو دیکھ کر خوش دکھائی دیے اور چمچماتی ٹرافی کے ساتھ تصاویریں بھی بنواتے رہے۔ شائقین نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ٹرافی چوتھی مرتبہ بھی پاکستان آئے گی۔
اس سے پہلے بھی ٹرافی دو مرتبہ پاکستان آ چکی ہے۔ ٹرافی کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کروایا گیا تھا۔ ورلڈکپ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو گا۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے پہلے اسپانسرز مختلف ممالک میں ٹرافی کا دورہ کروا رہے ہیں۔