Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی پی ایل اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے۔ پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے ٹیموں میں مقابلہ جاری ہے۔ آئی پی ایل کے 52ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کی ٹیم چھ وکٹوں پر 186 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
جواب میں کولکتہ کے اوپنر شبمن گل نے 49 گیندوں پر 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار نصف سنچری پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس شکست کے بعد کنگز الیون پنجاب کا آئی پی ایل میں سفر ختم ہو گیا جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پاس پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کا ابھی ایک اور موقع باقی ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنا اگلا اہم میچ ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گی۔