Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" کے مختلف اقتباسات کتاب کی رونمائی سے قبل ہی خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ بوم بوم نے اپنی کتاب میں جہاں ساتھی کھلاڑیوں پر تنقید کی وہیں سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
شاہد آفریدی نے عمران خان کے حوالے سے لکھا ہے کہ انھوں نے کرپشن کے خلاف لڑائی کی لیکن کیا ان کا اپنا گھر صاف ہے؟ بوم بوم نے لکھا کہ اگر ان کا اپنا گھر صاف نہیں تو وہ مخالفین پر چیختے ہوئے اچھے نہیں لگتے۔
انھوں نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ کشمیر نہ بھارتیوں کا ہے اور نہ ہی پاکستانیوں کا بلکہ کشمیریوں کا ہے۔
سابق کپتان نے نواز شریف کے حوالے سے اپنی کتاب میں لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ سیاسی کارکردگی کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے انھیں اپنے بلے پر شیر کا اسٹیکر لگانے کا پیغام بھجوایا تھا۔