Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی گلوبل رینکنگ جاری کر دی ہے۔ گلوبل رینکنگ میں دنیا کی 80 ٹیموں کی درجہ بندی کی گئی۔ 80 ٹیموں پر مشتمل گلوبل رینکنگ میں آسٹریا، بوٹسوانا، لگسمبرگ اور موزمبیق کی ٹیمیں پہلی مرتبہ شامل ہوئیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 286 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
بھارتی ٹیم کا پانچواں اور نیوزی لینڈ کا چھٹا نمبر ہے۔ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آ گئی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نویں پوزیشن پر چلی گئی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔ نیپال اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کی بھی ترقی ہوئی۔ نیپال گیارہویں اور اسکاٹ لینڈ بارہویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم تیرہویں نمبر پر موجود ہے۔