قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ہیپاٹائٹس کی بیماری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوئے تو انھیں قومی ٹیم کی یاد ستانے لگی۔ حسن علی نے سوشل میڈیا پر شاداب خان کے نام اور نمبر کی شرٹ کے ساتھ ایک تصویر لگائی جس کے ساتھ وہ لکھتے ہیں کہ وہ شاداب خان کو بہت یاد کر رہے ہیں جس پر لیگ اسپنر بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔
شاداب خان نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی پاکستان ٹیم اور خصوصی طور پر حسن علی کو بہت یاد کر رہے ہیں۔ حسن علی اور شاداب خان کے درمیان یہ دوری جلد ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔ شاداب خان انگلینڈ سے اپنا چیک اپ کروا کر وطن واپس آ چکے ہیں اور امید ہے کہ ورلڈکپ سے قبل وہ صحتیاب ہوکر قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔