Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب "گیم چینجر" میں انکشاف کیا ہے کہ 2009 میں قومی ٹیم کے ایک سینیئر بیٹسمین نے یونس خان کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے ساؤتھ افریقہ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ان کے خلاف اکسایا تھا۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور سعید اجمل کی جانب سے اس سینیئر بیٹسمین کا ساتھ دیا گیا تھا جو بعد میں کپتان بھی بنا لیکن اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔ سابق کپتان نے اپنی کتاب میں اس سینیئر بیٹسمین کا نام نہیں لکھا۔
شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ یونس خان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ غلط تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا ہر کپتان خود کو عمران خان سمجھنے لگ جاتا ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے کیونکہ ہر کھلاڑی مختلف مزاج اور صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے۔