Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا نے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور ٹریننگ کیمپ میں تمام کھلاڑیوں بھرپور جانتے مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کیمپ میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں جو ٹیم کے ساتھ ہی ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں۔
ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مچل اسٹارک نے کہا کہ ٹیم بال ٹیمپرنگ کے واقعہ سے آگے نکل چکی ہے، کسی کھلاڑی کو دونوں کھلاڑیوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اچھے ماحول میں ورلڈکپ کی تیاری جاری ہے۔
مچل اسٹارک نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل میں زبردست فارم میں نظر آئے اور یقیناََ ان کی شمولیت سے ٹیم کو ورلڈکپ میں فائدہ ہو گا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔