Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی۔ آئی لینڈر کی نئی وردی میں گہرا نیلا، آسمانی نیلا اور پیلا رنگ نمایاں ہے۔ شرٹ کے دائیں جانب ورلڈکپ کا لوگو اور بائیں جانب سری لنکا کا جھنڈا ہے۔ اس کے علاوہ شرٹ کے اگلے حصے پر کچھوا بھی بنایا گیا ہے۔
ورلڈکپ کی کِٹ کے ساتھ سری لنکا کرکٹ نے پریکٹس کے دوران پہنے جانے والی جرسی کی تصاویر بھی جاری کیں مگر بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین کو سری لنکا کی ورلڈکپ کی کِٹ پسند نہیں آئی اور اس پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ سری لنکا کی ورلڈکپ کی شرٹ پر جو سمندری کچھوا بنا ہوا ہے اس کی جگہ شیر بنا ہونا چاہیے تھا۔ ایک بھارتی شہری نے جرسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بہت ہی بری جرسی ہے اس سے بہتر تو کلب کرکٹ کی کِٹ ہوتی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ پریکٹس والی جرسی میچ کِٹ سے بہتر لگ رہی ہے جبکہ ایک ٹویٹر صارف نے تو سری لنکا کرکٹ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی طرح انھیں بھی یہ کِٹ تبدیل کر دینی چاہیے۔ ورلڈکپ 2019 کے لیے اب تک آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی جانب سے نئی کِٹس کی رونمائی کی گئی ہے۔