Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 1975 میں شروع ہوا اور آج تک کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین اس ٹورنامنٹ کا ٹاپ اسکورر نہیں بن سکا ہے۔ 1975 میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ایلن ٹرنر ایونٹ میں 333 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔ 1979 میں ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج 253 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ 1983 میں ڈیوڈ گاور 384 اور 1987 میں گراہم گوچ 471 رنز بنا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔
1992 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو نے 451 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ 1996 میں سچن ٹنڈولکر 523 اور 1999 میں راہول ڈریوڈ 461 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ 2003 میں بھی سچن ٹنڈولکر کا بلا چلا اور انھوں نے ایونٹ میں 673 رنز بنا ڈالے جو اب تک ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔
2007 میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن نے 659، 2011 میں تلکرتنے دلشان نے 500 اور 2015 میں مارٹن گپٹل نے 547 رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ 2019 ورلڈکپ کا ٹاپ اسکورر کوئی پاکستانی بیٹسمین ہو گا یا پھر اس کے لیے گرین شرٹس کو مزید انتظار کرنا ہو گا۔