Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کے دو سپراسٹارز ایک مرتبہ پھر مل گئے اور ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نجی دورے پر ابوظہبی میں موجود ہیں اور وہاں ان کی سابق آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار بریٹ لی سے ملاقات ہوئی۔ بریٹ لی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولر سے مل کر خوشی ہوئی۔
بریٹ لی نے بھی ان کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ آپ سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔ دونوں لیجنڈز کا کرکٹ کی فیلڈ میں بھی کئی مرتبہ آمنا سامنا ہوا۔ کبھی آفریدی نے انھیں چھکے لگائے تو کبھی بریٹ لی بازی لے گئے۔ بریٹ لی نے 2012 میں آسٹریلیا کے لیے آخری میچ کھیلا جبکہ شاہد آفریدی 2016 تک پاکستان کی جانب سے کھیلتے رہے۔