Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں۔ پہلے شاہد آفریدی نے اپنی کتاب "گیم چینجر" میں انھیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انھیں مغرور قرار دیا۔ اب بھارت کے سابق کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن نے بھی گوتم گمبھیر کو دماغی طور پر کمزور قرار دے دیا۔ پیڈی اپٹن نے کہا ہے کہ میں نے جتنے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا ان میں سب سے زیادہ عدم تحفظ کا شکار اور کمزور ذہنیت کا حامل گوتم گمبھیر کو ہی پایا۔ انھوں نے کہا کہ گوتم گمبھیر 150 رنز بنا کر بھی خوش نہیں ہوتے تھے، وہ منفی باتیں سوچتے اور بس یہی بات کرتے کہ کاش میں 200 رنز مکمل کر لیتا۔