Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے جنوبی افریقہ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر کگیسو رباڈا انجری کا شکار ہو گئے۔ میگا ایونٹ میں اب ایک ماہ کم سے بھی کم وقت باقی ہے لیکن جنوبی افریقہ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ڈیل اسٹین کے بعد کگیسو رباڈا کی بھی ورلڈکپ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ کگیسو رباڈا کو آئی پی ایل کھیلتے ہوئے کمر کی تکلیف ہوئی۔
دہلی کیپیٹلز کے کگیسو رباڈا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں کمر کی تکلیف کی شکایت کی اور چنائی سپر کنگز کے خلاف میچ نہ کھیل سکے۔ پلے آف مرحلے میں دہلی کو ان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کگیسو رباڈا کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا ہے۔ کگیسو رباڈا آئی پی ایل میں اب تک کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔ انھوں نے 12 میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کی ہیں۔