Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

تمام کرکٹ ریکارڈز کے مطابق شاہد آفریدی نے جب پاکستان کی طرف سے 2 اکتوبر 1996 کو ڈیبیو کیا اس وقت ان کی عمر 16 سال اور چند ماہ تھی۔ اس لحاظ سے آل راؤنڈر کی عمر اس وقت 39 سال ہے مگر اپنی کتاب گیم چینجر میں انھوں نے اپنی عمر سے پردہ اٹھایا لیکن اس کے باوجود ان کی اصل عمر پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔
سابق کپتان نے بتایا کہ 1996 میں انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا، اس وقت ان کی عمر 16 سال نہیں بلکہ 19 سال تھی جبکہ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی پیدائش 1975 میں ہوئی۔
اگر ان کی پیدائش کا سال 1975 ہے تو اس مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ڈیبیو کے وقت عمر 20 یا 21 سال تھی۔ شاہد آفریدی کا یہ نیا انکشاف ان کے کئی ریکارڈز الٹ پلٹ کر سکتا ہے۔