Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیا کے نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بابر اعظم اور فخر زمان نے قومی ٹیم کی طرف سے اوپننگ کی۔
فخر زمان 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے مگر بابر اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور تین زبردست چھکے شامل تھے۔ زبردست فارم میں دکھائی دینے والے بابر اعظم رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
وہ اب تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں سات مرتبہ رن آؤٹ ہوئے ہیں اور ان ساتوں میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست ہوئی۔