Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ روز کھیلا گیا جہاں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ حارث سہیل نے اپنے 10ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پہلی نصف سنچری اسکور کی۔
انھوں نے 36 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی اور انگلینڈ کو بہتر ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا مگر وہیں دوسری جانب حارث سہیل نے دوسری اننگز میں خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا جس سے ٹیم کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
حارث سہیل کے علاوہ دوسرے کھلاڑیوں نے بھی خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ دورے کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے سات وکٹوں سے فتح اپنے نام کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن قرار پائے۔