Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے بلےبازوں نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز جان کیمپبل اور شائے ہوپ نے آئرش بولرز کی درگت بنا دی۔
دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ پر 365 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ جان کیمبل نے 179 اور شائے ہوپ نے 170 رنز بنائے۔
اس سے قبل سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ پاکستان کے امام الحق اور فخرزمان کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف 304 رنز بنائے تھے۔
تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ون ڈے کرکٹ میں دو بیٹسمینوں نے 170 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں۔ اس شاندار پارٹنرشپ کے باعث ویسٹ انڈیز نے تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 196 رنز سے شکست دی۔