Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب "گیم چینجر" میں جہاں سینیئرز کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سعید اجمل کو بھی 2009 کی چیمپئنز ٹرافی کے دوران یونس خان کے خلاف ہونے والی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔ سعید اجمل نے شاہد آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ہم اپنے والدین کی عزت کرتے ہیں اسی طرح سینیئر پلیئرز کی بھی عزت کرنی چاہیے۔
سابق آف اسپنر نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ جو ہوا اور جب ہوا اس وقت وہ ٹیم کے ساتھ نہیں تھے، ہو سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ کچھ ہوا ہو اس لیے انھوں نے یہ سب کچھ لکھا۔ سعید اجمل نے مزید کہا کہ میں نے کتاب نہیں پڑھی لیکن جس طرح کی باتیں سامنے آ رہی ہیں اگر یہ سچ ہے تو اس سے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو گا۔