Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کو ٹیم کی "جان" قرار دیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شاداب خان کا پاکستان ٹیم میں کردار بہت اہم ہے، وہ ہماری ٹیم کے سب سے زبردست اور جوشیلے فیلڈر ہیں جبکہ بہت اہم بولر بھی ہیں اور ضرورت پڑنے پر اچھی بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں اس لیے ان کا دورہ انگلینڈ سے باہر ہونا ٹیم کے لیے نقصان دہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شاداب خان ورلڈکپ سے پہلے صحتیاب ہو جائیں گے۔ سرفراز احمد نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی کہ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ انگلینڈ کیخلاف ون سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
سرفراز احمد نے بتایا کہ محمد حفیظ کی انجری میں بہت بہتری آئی ہے مگر وہ ابتدائی دو میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ممکن ہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ میں وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں۔