Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق لیگ اسپنر عبدالقادر لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے غیرملکی کوچز پر برس پڑے۔ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیجنڈ کرکٹرز موجود ہیں اس کے باوجود ان سے کام لینے کے بجائے غیرملکی کوچز کو ترجیح دی جاتی ہے جو کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ جن گورے کوچز کو پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ اور بیٹنگ کوچ مقرر کیا جاتا ہے انھوں نے خود کوئی کرکٹ نہیں کھیلی ہوتی مگر یہاں دنیا کی ٹاپ ٹیم کے کوچ بن جاتے ہیں اور پیسے بنا کر نکل جاتے ہیں۔
عبدالقادر نے کہا کہ گرانٹ فلاور اتنے ہی تجربہ کار ہوتے تو اپنی ٹیم کی رینکنگ ہی بہتر بنا لیتے مگر ان غیرملکی کوچز کی تقرری کے بعد نہ تو پاکستان ٹیم میں بہتری نظر آئی اور نہ ہی یہ کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کو ختم کر سکے۔ انھوں نے کہا کہ غیرملکی کوچز کو نوکریاں دینے کے بجائے اپنے لیجنڈری کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنا زیادہ بہتر ہو گا۔