Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان معین خان نے پی سی بی کو رمضان ٹورنامنٹس کی فیس لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کارپوریٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ پی سی بی رمضان ٹورنامنٹس کی فیس لے رہا ہے جو جائز عمل نہیں ہے، ہماری چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور دیگر حکام سے درخواست ہے کہ رمضان ٹورنامنٹس کی فیس واپس لی جائے۔
معین خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بندش سے کرکٹرز اور کرکٹ دونوں کا نقصان ہو گا۔ ساتواں کارپوریٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ 9 سے 18 مئی تک معین خان اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے ہوں گے۔ کے الیکٹرک ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں کامران اکمل، عمر اکمل، احمد شہزاد، محمد عرفان اور سہیل تنویر جیسے ٹاپ کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے۔