Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کرنے والے اے بی ڈویلیئرز نے گزشتہ دنوں ایک بیان سے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ انھوں نے دنیا بھر میں بہت ٹورنامنٹس کھیلے ہیں اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل ورلڈکپ سے بھی بہتر ٹورنامنٹ ہے۔ اے بی ڈی ویلئیرز کے اس بیان پر انھیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
ایک ٹویٹر صارف نے اے بی ڈویلیئرز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیسہ بولتا ہے۔ ایک شخص نے لکھا کہ کیا اے بی ڈویلیئرز پاگل ہو گئے ہیں؟ ایک صارف نے لکھا کہ اے بی ڈویلیئرز شاید ایسا اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ جنوبی افریقہ ورلڈکپ میں اب تک کوئی خاطرخواہ پرفارمنس نہیں دے سکا ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھی اے بی ڈویلیئرز کو اس بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا۔