Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ممبئی انڈینز، چنائی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں نے پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں کولکتہ کو شکست ہوئی اور رواں آئی پی ایل میں ان کا سفر اختتام کو پہنچ گیا۔
اگر کولکتہ نائٹ رائیڈرز یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی تو سن رائزرز حیدرآباد ایونٹ سے باہر ہوتی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ 12ویں ایڈیشن کا پہلا کوالیفائر میچ کل ممبئی انڈینز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایلیمنیٹر میچ میں دہلی کیپیٹلز اور سن رائزرز حیدرآباد کا آمنا سامنا 8 مئی کو ہو گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم پہلا کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے دوسرے کوالیفائر میچ میں 10 مئی کو ٹکرائے گی۔ ایونٹ کا فائنل مقابلہ 12 مئی کو شیڈول ہے۔