Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسٹیٹ بینک نے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں اسٹیٹ بینک کے کپتان سعد علی نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں اسٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو 499 رنز سے شکست دی۔ سعد علی نے ٹورنامنٹ میں 610 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اسٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 603 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ایچ ای سی کی ٹیم 103 رنز بنا پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد الیاس نے میچ میں چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاتح ٹیم اسٹیٹ بینک کو 5 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے نیا اسٹرکچر تیار کر رہا ہے جس میں ڈیپارٹمنٹس کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس لیے اسٹیٹ بینک کا مستقبل غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔