Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 9 مرتبہ ہیٹ ٹرک ہو چکی ہے۔ پہلی ہیٹ ٹرک 1987 کے عالمی کپ میں بھارت کے چیتن شرما نے نیوزی لیںڈ کے خلاف کی تھی۔ اس کے بعد 1992 اور 1996 میں ہونے والے میگا ایونٹ میں کوئی بولر ہیٹ ٹرک نہیں کر سکا تھا۔ پاکستان کے آف اسپنر ثقلین مشتاق نے 1999 کے ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
2003 کے عالمی کپ میں سری لنکا کے فاسٹ بولر چمندا واس نے بنگلہ دیش جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کینیا کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔ 2007 کے میگا ایونٹ میں لستھ ملنگا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔ 2011 کے ورلڈکپ میں لستھ ملنگا ایک بار پھر ہیٹ کرنے میں کامیاب ہوئے اور اس بار کینیا کے بیٹسمین ان کا نشانہ بنے۔
2011 کے عالمی کپ میں ہی ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیمار روچ نے نیدرلینڈز کے خلاف ہیٹ ٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ 2015 کے میگا ایونٹ میں انگلش فاسٹ بولر اسٹیون فِن نے آسٹریلیا جبکہ ساؤتھ افریقی آل راؤنڈر جے پی ڈومینی نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔