Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان بیٹسمین سیف بدر اس وقت انگلینڈ میں کلب کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں وہ لیلینڈ کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سیف بدر نے انگلینڈ میں کلب کرکٹ کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے۔ نوجوان بیٹسمین نے اب تک چار میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
سیف بدر پاکستان انڈر-19 ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انھوں نے انڈر-19 کی جانب سے 10 میچز کھیلتے ہوئے 99 رنز اسکور کیے جبکہ بولنگ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں وہ لاہور قلندرز کا حصہ تھے لیکن انھیں ایک میچ بھی نہیں کھیلایا گیا تھا۔
اس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے انھیں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ سیف بدر کو 10 میچوں میں چار مرتبہ بیٹنگ کا موقع ملا اور وہ صرف 21 رنز ہی بنا سکے جبکہ بولنگ میں انھوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پی ایس ایل فور میں وہ کسی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔