Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو حتمی جواب دے دیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے انضمام الحق پر واضح کر دیا ہے کہ ان کا وقت اب ختم ہو چکا ہے اور ورلڈکپ ان کا آخری اسائنمنٹ تھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی سی حکام پاکستان ون ڈے ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور کافی عرصے سے پاکستان ٹیم اچھی ٹیموں کے خلاف بہتر کھیل پیش نہیں کر سکی ہے۔
انضمام الحق کا کنٹریکٹ اپریل میں ختم ہو گیا تھا تاہم انھیں 31 جولائی تک توسیع دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انضمام الحق کو اب مزید توسیع نہیں دی جائے گی لیکن اگر پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی شاندار رہی تو پھر پی سی بی پر ان کے معاہدے میں توسیع کرنے کے لیے دباؤ ضرور ہو گا۔