Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے دھواں دھار انداز میں کراچی میں اپنی کتاب کی رونمائی کر دی۔ کراچی کے نجی مال میں ہونے والی تقریب میں شاہد آفریدی کے ہزاروں مداح امڈ آئے اور انھوں نے بوم بوم کا شاندار استقبال کیا۔ کتاب لکھنے پر بوم بوم کو ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے شاہد آفریدی کو مبارکباد دی اور کہا کہ کتاب نے بہت ہی کم وقت میں دھوم مچا دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی ایمانداری کی دنیا تعریف کرتی ہے، وہ ہمیشہ ایک "گیم چینجر" رہے ہیں اور رہیں گے۔
شاہد آفریدی نے علی ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں ملتان سلطانز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ایس ایل فائیو میں آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے یا نہیں۔