Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان احمد کی سلیکشن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ورلڈکپ ٹیم سے ان کو ڈراپ کرنا ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا۔ محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 57.75 کی اوسط سے 231 رنز بنائے تھے جس میں ان کی دو سنچریاں بھی شامل تھیں۔
سرفراز احمد کا کہنا ہے محمد رضوان ایک اچھے وکٹ کیپر کے ساتھ ساتھ بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین بھی ہیں لیکن ان کی بدقسمتی ہے کہ میں پاکستان ٹیم کا کپتان ہوں۔ انھوں نے کہا ایک ٹیم میں دو وکٹ کیپرز کا کھیلنا ممکن نہیں جبکہ ٹیم کمبینیشن کے مطابق محمد رضوان کی بطور بیٹسمین بھی ورلڈکپ کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ رضوان ایک باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹسمین ہے اور مستقبل میں یقیناً وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔