Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تیزترین فاسٹ بولرز کی بات کریں تو ٹاپ کے 8 تیز گیند بازوں میں پاکستان کے تین فاسٹ بولرز شامل ہیں جن میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض اور محمد حسنین بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے لوکی فیرگوسن اوسط 89.91 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے والے نمبرون بولر ہیں۔ حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوسط رفتار 87.95 میل فی گھنٹہ ہے اور اس فہرست میں ان کا پانچواں نمبر ہے۔
حارث رؤف نے اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فہرست میں اپنا نام دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ انھوں نے لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید اور مینجمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر لمحے ان کا ساتھ دیا۔