Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی اوپنر احمد شہزاد ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ تو نہ بن سکے مگر انھوں نے اپنی نیک تمنائیں قومی ٹیم کو بھجوا دیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا اور کہا کہ پریکٹس میچز میں پاکستان نے اچھے نتائج دیے ہیں۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ بلےباز انگلش کنڈیشنز میں کھیلتے ہوئے اچھا محسوس کریں گے جبکہ وہاں بولرز کے لیے بھی بہترین کنڈیشنز ہوں گی۔
انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ورلڈکپ تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ ورلڈکپ سے ایک ماہ قبل قومی ٹیم کو انگلینڈ روانہ کرنا پی سی بی کا قابلِ قدر اقدام ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کو واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست ہوئی۔