Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کے درمیان میدان کے اندر اور باہر تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے۔ حال ہی میں شاہد آفریدی کی شائع ہونے والی کتاب "گیم چینجر" میں انھوں نے لکھا کہ گوتم گمبھیر ایک بدمزاج کرکٹر ہیں، ریکارڈز اور شخصیت کسی کام کی نہیں، ایسے لوگوں کو ہم اپنی زبان میں "سڑیل" کہتے ہیں۔
گوتم گمبھیر بھی اس کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ انھوں نے آفریدی کو جواب میں کہا کہ تم مضحکہ خیز شخصیت کے مالک ہو، پاکستانیوں کو میڈیکل کی بنیاد پر بھارتی ویزے اب بھی مل رہے ہیں، تم آؤ میں خود تمہیں ماہر نفسیات کے پاس لے کر جاؤں گا۔
گوتم گمبھیر کے اس طنز پر شاہد آفریدی نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوتم گمبھیر کے ساتھ کوئی دماغی مسئلہ ہے، میری اپنی فاؤنڈیشن ہے اور میں خود ایک اسپتال کیساتھ کام کر رہا ہوں، گمبھیر اگر چاہتے ہیں تو میں ان کا بہترین علاج کروا سکتا ہوں۔